ٹرمپ کے فیصلے کے بعد اب کوئی بھی امریکی کمپنی ایران کے ساتھ تجارتی معاہدہ کر سکتی ہے

واشنگٹن:امریکی صدر ٹرمپ نے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت ایران کے خلاف امریکی پابندیوں میں نرمی کی توسیع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوبامہ کے دور حکومت میں ایران اور چھ عالموں طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کے تحت ایران پر امریکی اقتصادی پابندیوں میں نرمی کی توسیع کر دی ہے۔ اقتصادی پابندیوں میں نرمی کو توسیع دینے کے باعث کوئی بھی امریکی کمپنی ایران کے ساتھ تجارتی معاہدے کرسکتی ہے۔
دوسری جانب امریکہ نے ایسے موقع پر ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں میں نرمی کی توسیع کی ہے کہ ایک دن بعد ایران میں صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے عہدہ چھوڑنے سے چند روز قبل رواں سال جنوری کے وسط میں ایران کے خلاف امریکی پابندیوں میں نرمی میں توسیع کی منظوری دی تھی۔ صدارتی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ ایرانی جوہری پروگرام اور ایران سے معاہدے پر سابق صدر باراک اوباما کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہے جبکہ انہوں نے ایران معاہدے کو بدترین معاہدہ قرار دیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump waives iran nuclear sanctions in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply