امریکہ میںہاروی طوفان ،13ہلاک ٹرمپ نے ٹکساس کا دورہ کیا

ہیوسٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گردابی طوفان ’ہاروی‘ سے بری طرح متاثر ٹکساس صوبہ کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ ہاروی نے صوبہ میں زبردست تباہی مچائی ہے۔ اس کی زد میں آ کر کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ٹکساس کے دورے پر کل اپنی بیوی میلانیا ٹرمپ کے ساتھ پہنچے مسٹر ٹرمپ نے کارپس کریسٹی کے پاس اپنے خطاب میں کہا کہ راحت اور بچاو¿ کا کام ایسے وقت میں کیا جائے کہ لوگ مثال دیں کہ گردابی طوفان کی تباہی سے اس طرح نمٹا جاتا ہے۔ انہوں نے ٹکساس کے لوگوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہاکہ ٹکساس کسی بھی صورتحال سے نمٹنے میں اہل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹکساس میں گزشتہ 50 برسوں کے دوران پہلی بار اتنا بھیانک طوفان آیا ہے۔ یہاں کے لوگوں نے پہلے ایسا کبھی نہیں دیکھا۔ امریکہ کے چوتھے سب سے بڑے شہر ہیوسٹن میں شاہراہ، گھر اور آس پاس کے علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ راحت و بچاو¿ کارکن پھنسے ہوئے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعہ محفوظ مقامات پر پہنچا رہے ہیں۔ یہاں کم از کم 13 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ سیلاب اور طوفان کے سبب معیشت کو تقریباً 50 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ امریکی ساحلی فورس کی فضائی یونٹ اور کشتیوں کی مدد سے چار ہزار سے زیادہ لوگوں کو بچایا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump visits texas in wake of harvey in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply