ٹرمپ نے عرب ملکوں کو اسلحہ کی فروخت روکنے کی کانگریس قرار دادیں ویٹو کر دیں

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو اربوں ڈالر کے اسلحہ کی فروخت روکنے کی کانگریس کی تین قرار دادیں مسترد کر دیں۔

ٹرمپ نے قراردادیں ویٹو کرنے کو حق بجانب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلحہ کی فروخت روکنے سے عالمی سطح پر امریکہ کا مقابلہ کمزور پڑ جائے گا اوراس کے اپنے حلیفوں اور شراکت داروں کے ساتھ اہم تعلقات متاثر ہوں گے۔

امریکہ کا صدر منتخب ہونے کے بعد یہ تیسرا موقع ہے جب ٹرمپ نے ویٹو پاور کا استعمال کیا۔ اس سے پہلے بھی ٹرمپ انتظامیہ مئی میں کانگریس سے منظوری ہی نہیں رائے تک لیے بغیر یمن میں جنگ کر رہے سعودی عرب قیادت والے اتحاد کو اسلحہ فروخت کرنے کا غیر معمولی اقدام کر چکا ہے۔

وزیر خارجہ مائیکل پومپیو نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کو ہنگامی طور پر یہ قدم علاقائی فسادی ایران کی وجہ سے اٹھانا پڑا ہے۔ جس نے آئے روز دھمکیاں دے کر خطہ میں کشیدگی پھیلا رکھی ہے۔

لیکن قانون سازوں نے جن میں کچھ سنیٹ ری پبلکنز بھی شامل ہیں ،کہا کہ کانگریس کو، جسے اسلحہ کی فروخت روکنے کا حق حاصل ہے، نظر انداز کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔

لیکن ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی فروخت روک دینے سے یمن میں جنگ اور طویل ہو جائے گی۔جبکہ نقادوں کا اصرار ہے کہ اسلحہ کی فروخت سے یمن میں ،جہاں امریکی حمایت یافتہ اتحاد کی قیادت سعودی عرب کر رہا ہے جنگ اور سنگین رخ اختیار کر لے گی۔

امریکی صدر نے ان قرار دادوں کو روکنے کو حق بجانب قرار دینے میں ایران سے درپیش خطرے اور اس کی دھمکیوں کو بھی ایک سبب بتایا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump vetoes measures blocking arms sales to saudi arabia uae in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.