دہشت گردی کے خلاف امریکہ کو سعودی عرب کی ضرورت ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

لندن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف امریکہ کو سعودی عرب کی ضرورت ہے۔اور یہ کہ امریکہ سعودی عرب سے الگ نہیں چلنا چاہتا۔

ٹرمپ نے خشوقجی کے حوالے سے فوکس بزنس سے کہا کہ دہشت گردی او رایران و دیگر مقامات پر جو کچھ ہو رہا ہے اس کے خلاف ہمیں سعودی عرب کے ساتھ کی ضرورت ہے۔اور ہم ساتھی ساتھ نبھانا کے اصولوں پر سعودی عرب کا ساتھ چاہتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم سعودی عرب سے دور نہیں ہونا چاہتے۔ انہوں نے مملکت کو امریکی اسلحہ کی فروخت کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب نے زبردست آرڈر دیا ہے۔

جو110بلین ڈالر کا ہے۔ٹرمپ کے یہ تبصرے امریکی وزیر خارجہ مائیک پوم پیو کی سعودی صحافی جمال خشوقجی کی گمشدگی کے حوالے سے ترک صدر رجب طیب اردوغان سے تبادلہ خیال کے بعد منظر عام پر آئے ہیں۔

پوم پیو نے ریاض میں خادم حرمین شریفین و فرمانروائے مملکت شاہ سلمان اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد کہا کہ اردوغان نے واضح کردیا کہ سعودی عرب تحقیقات میں تعاون کر رہا ہے۔

اس سے قبل ٹرمپ نے ترکی سے کہا تھا کہ اگر خشوقجی کے حوالے سے اس کے پاس شواہد کے طور پر کوئی آڈیویاویڈیو ہے توپیش کرے۔ لیکن انہیں یقین ہے کہ ایسا کوئی ثبوت ترکی کے پاس نہیں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump us needs saudi arabia in fight against terrorism in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply