اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں پر تشدد بند کرانے کے لیے فوری اور سخت اقدام کرے:ڈونالڈ ٹرمپ

اقوام متحدہ: امریکہ جو اپنے اوپر آنچ آنے یا کسی بھی اسلامی یا سیاہ فاموں کے ملک میں کسی بھی قسم کے تشدد کو بند کرانے کے لیے از خود کارروائی کرنے اور وہاں فوج بھیجنے میں لمحہ بھر بھی تاخیر نہیں کرتا اور نہ ہی اس کے لیے اقوام متحدہ کی اجازت لینا یا اس سے ان ممالک میں مداخلت کرنے کی ضرورت محسوس کرتا ہے میانمار کے معاملہ میں اس کا رخ بالکل بر عکس ہے۔ اور اس کے لیے خود فوجی مداخلت کرنے کے بجائے صدر ڈونالڈٹرمپ نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ٹھوس اور فوری کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔ امریکی نائب صدر مائیک پنس نے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے اس مصیبت کو دنیا کے لئے خطرہ قرار دیا۔
مسٹر پنس نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں حکومت پر ہوئے دھشت گردانہ حملے کے لئے میانمار کی فوج کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف خوفناک اوروحشیانہ کاروائی کی جا رہی ہے۔ ان کے گھروں جلایا جا رہا ہے۔ نائب صدر نے کہا کہ روہنگیا کے طویل مدتی حل کے لئے فوج کو تشددروکنا ہوگا اورسفارتی کوششوں کی حمایت کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہصدر ٹرمپ اور میں سلامتی کونسل سے اپیل کرتا ہوں کہ روہنگیا بحران کو ختم کرنے کے لئے ٹھوس اور فوری کارروائی کریں۔ اس کے علاوہ میں روہنگیا لوگوں کوان کی ضروریات کے مطابق مدد کرنے کا اعلان کرتاہوں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump urges strong and swift un action for rohingya in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply