طالبان کے خلاف جنگ کے لیے تمام ممالک کو ٹرمپ کی تلقین

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تمام ممالک سے پر زور اپیل کی ہے کہ ہفتہ کو افغانستان کے دار الخلافہ کابل میں دہشت گردانہ حملہ کرنے والے دہشت پسند گروپ طالبان کی سرکوبی کریں۔
اسی قسم کے پیغام میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے انتباہ دیا کہ جو دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں یا انہیں محفوظ پناہ گاہ بہم پہنچاتے ہیں انہیں برداشت نہیں کیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے حسب معمول سوشل میڈیا پر ٹوئیٹ کیا کہ طالبان کو کسی حال میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔بعد میں وائٹ ہاؤس نے ایک اور بیان جاری کیا جس میں کابل میں ہفتہ کو ہوئے ہلاکت خیز دھماکے کی سخت مذمت کی گئی۔
ٹرمپ نے اپنے پیغام میں مزیدکہاکہ یہ سفاکانہ حملہ ہمارے اور ہمارے تمام افغان پارٹنروں کے عزم کو اور بھی زیادہ استحکام بخشے گا۔ طالبان کا ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump urges all nations to fight taliban in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply