اردوغان اور ٹرمپ نے ترک۔امریکی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کاعزم کیا

واشنگٹن:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والی اس ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو دوبارہ نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہیئے۔ ہمارے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ ہم ترکی اور امریکہ کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔
تاہم ترک صدر نے ملاقات کے دوران امریکا میں پناہ لینے والے جلاوطن رہنما فتح اللہ گولن کی حمایت کرنے اور شام میں کردوں کو مسلح کرنے پر سختتحفظات کا اظہار کیا۔دوسری طرف امریکی صدر نے کہا کہ ہم ترکی کو فوجی ساز و سامان دینے کا یقین دلاتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ترکی اور امریکا کے درمیان تعلقات پہلے سے ہی بہترین سطح پر ہیں اور مستقبل قریب میں باہمی روابط میں مزید مضبوطی لائی جائے گی۔ ٹرمپ نے کہا: امید ہے کہ داعش کو شکست دینے کے لئے اٹھائے گئے امریکی اقدامات پر ترکی اپنی حمایت جاری رکھے گا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump turkeys erdogan vow to repair relationship in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply