شمالی کوریا کو سبق سکھانے کے لیے ٹرمپ کا دفاع کے افسران بالا کے ساتھ تبادلہ خیال

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل ملک کے اعلیٰ دفاعی حکام کے ساتھ ملاقات کی اور شمالی کوریا کے جارحانہ رویہ اور ضروری ہوا تو اسے امریکہ اور اس کے حلیفوں کو ایٹمی اسلحہ سے فنا کرنے دینے کی دھمکیاں دینا بند کرانے کے لیے دستیاب تمام متبادل طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مسٹر ٹرمپ نے اس دوران شمالی کوریا کی جانب سے امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے خلاف نیوکلیائی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی کو روکنے کے سلسلے میں بات چیت کی۔ بیان میں کہا گیا کہ قومی سلامتی ٹیم کے اراکین کے ساتھ ایک میٹنگ میں وزیر دفاع جیمز میٹس اور فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈون فورڈ نے مسٹر ٹرمپ کو مکمل صورت حال سے آگاہ کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump top defense officials discuss north korea options white house in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply