ٹرمپ اسرائیل، ویٹی کن اور سعودی عرب سے غیر ملکی دوروں کا آغاز کریں گے

واشگٹن:امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر اسرائیل، ویٹی کن اور سعودی عرب جائیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر افسر نے آج یہ اطلاع دی۔ افسر نے بتایا کہ صدر بننے کے بعد مسٹر ٹرمپ کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ وہ برسلز میں 25 مئی کو نیٹو کی میٹنگ میں حصہ لیں گے اور اس کے بعد 26 مئی کو سیسیل میں جی 7 ممالک کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
مسٹر ٹرمپ کے دورے کے حوالے سے یہ خبر وائٹ ہاؤس میں ان کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے، جس میں انہوں نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کی جانب پیش رفت کا وعدہ کیا، ایک روز بعد آئی ہے۔ تینوں آفاقی اور توحیدی مذاہب کے بڑے ممالک کے دارالخلافوں کے ٹرمپ کے دورے کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ جمعرات کو ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں ایک دعائیہ تقریب میںمذہبی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ ”رواداری امن کا سنگ بنیاد ہے“۔

Title: trump to visit israel vatican and saudi arabia in first foreign trip | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply