ڈونالڈ ٹرمپ مئی میں ناٹو اجلاس میں شرکت کے لیے ٹرمپ بلجیم جائیں گے

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بروسلز میں ناٹو ممالک کے رہنماؤں کی 25 مئی کو ہونے والے کانفرنس میں شرکت کرنے بیلجیم جائیں گے۔ وائٹ ہاوس نے یہ اطلاع دی۔ مسٹر ٹرمپ کو اس دورہ کے دوران اپنا یہ موقف رکھنے کا موقع ملے گا کہ کیوں ناٹو کے کئی حلیفوںکو سلامتی اخراجات میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ مسٹر ٹرمپ کے دفاعی اخراجات میں اضافہ کرنے کا مطالبہ اور دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش) کے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں روس کے ساتھ اتحاد کرنے کے لئے بات چیت کرنے کی تجویز نے اہم یورپی ساتھیوں کو مشکلات میں ڈالا ہے۔
وہائٹ ہاوس کی جانب سے جاری ایک ریلیز میں کہا گیا، ”صدر اپنے ناٹو کے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات میں تنظیم کے تئیں اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کریں گے اور ساتھیوں کے ساتھ سنگین مسائل پر بھی بحث کریں گے۔ ساتھ ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ناٹو کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا جانا ہے“۔ ٹرمپ 12 اپریل کو ناٹوکے سیکرٹری جنرل جینس اسٹولٹین برگ کا وائٹ ہاؤس میں استقبال کریں گے اور ان کے ساتھ قومی اور بین الاقوامی سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اتحادی ممالک کو مضبوطی فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump to visit brussels for nato meet in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply