ٹرمپ پناہ گزینوں کا امریکہ میں داخلہ روکنے کے حکم نامے پردستخط کر سکتے ہیں

واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ امیگریشن کو محدود کرنے کے لئے کل اس سے متعلق حکم نامے پر دستخط کر سکتے ہیں۔ امیگریشن ماہرین نے بتایا کہ مسٹر ٹرمپ کے حکم کے بعد شاید امریکہ میں عراق، ایران، لیبیا، صومالیہ، شام اور اور یمن کے پناہ گزینوں اور چند دیگر ویزاہولڈروں کا داخلہ محدود ہو جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے اپنے انتخابی مہم کے دوران کئی بار کہا تھا کہ امریکہ میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تیس لاکھ تارکین وطن کو ملک سے باہر کر کے ہی دم لیں گے۔ اگرچہ کئی بار انہوں نے اس معاملے پر اپنے بیان میں تبدیلی کی تھی۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کھڑی کرنے کے اپنے انتخابی وعدے کو پورا کرنے کی بات بھی کہی تھی۔
مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ”قومی سلامتی کے لئے کل بڑا فیصلہ متوقع ہے۔دیگرامور کے ساتھ ہی ہم اپنی سرحدوں کو مضبوط کریں گے اور اس کے لئے مضبوط دیوار کی تعمیربھی ممکن ہے۔“

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump to sign order restricting access to us for refugees in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply