ٹرمپ متوسط طبقہ کے امریکیوں کے لیے ٹیکس مراعات کا اعلان کر سکتے ہیں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج کانگریس میں اپنی تقریر کے دوران امریکی متوسط طبقہ کے لوگوں کو ٹیکس سے چھوٹ دے کر بڑی راحت دینے اور ساتھ ہی کارپوریٹ ٹیکس میں سدھار کے بارے میں اعلان کرسکتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس تقریر کے کچھ نکات جاری کئے گئے ہیں ان کے مطابق مسٹر ٹرمپ یہ اعلان کرسکتے ہیں کہ ”ہماری اقتصادی ٹیم تاریخی ٹیکس اصلاحات منصوبہ پر کام کررہی ہے جس سے ہماری کمپنی پر لگنے والے ٹیکس کی شرحوں میں کٹوتی کی جائے گی۔ اس کے بعد ہماری کمپنیاں کہیں بھی کسی کے ساتھ ہی مسابقت کرسکیں گی۔
اس دوان ہم اپنے ملک کو متوسط طبقہ کے لوگوں کے لئے بڑے پیمانہ پر ٹیکس میں راحت فراہم کریں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump to promise massive tax relief for the middle class in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply