ٹرمپ جمعرات کو بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل جیمزسے ملاقات کریں گے

واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ جمعرات کو امریکی بحریہ کے ریٹائرڈ ایڈمرل جیمز سٹاورڈیس سے ملاقات کریں گے۔ ایڈمرل جیمز سٹاورڈیس کی ترجمان جولی ہسکوم نے گزشتہ روز بتایا کہ “مسٹر ٹرمپ اور ایڈمرل سٹاورڈیس کے درمیان جمعرات کو ملاقات ہوگی۔
تاہم، ملاقات کے دوران ایڈمرل سٹاورڈیس کا مسٹر ٹرمپ کی نئی انتظامیہ میں شامل ہونے کے معاملے پر بات چیت نہیں ہوگی”۔ واضح رہے کہ ایڈمرل سٹاورڈیس ناٹو اتحادی افواج کے سابق سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump to meet with retired u s admiral stavridis on thursday in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply