دوسری عالمی جنگ کی 75ویں سالگرہ پر ٹرمپ کی آسٹریلیا ئی وزیر اعظم سے ملاقات

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ چار مئی کو نیویارک میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم میلکم ٹرنبل سے ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاو¿س کے ترجمان سین ا سپائسر نے آج یہ اطلاع دی۔ مسٹرا سپائسر نے بتایا کہ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان یہ دو طرفہ ملاقات ہڈسن ندی میں میوزیم کی شکل اختیار کر چکے امریکی جنگی جہاز ‘یو ایس ایس انٹرپڈ’ پر ہوگی۔ خیال ر ہے کہ یہ ملاقات دوسری عالمی جنگ کے دوران امریکہ اور آسٹریلیا کی جانب سے مشترکہ طور پر جاپان کے خلاف لڑی گئی سمندری جنگ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوگی۔واضح رہے کہ پناہ گزینوں کے معاملہ پر امریکہ اور آسٹریلیا کے د رمیان تعلقات میں اس وقت کشیدگی آگئی تھی جب ٹرمپ نے صدر منتخب ہوتے ہی ٹرمپ نے آسٹریلیائی وزیر اعظم کو ٹیلی فونی گفتگو کے دوران آسٹریلیا ۔امریکہ باز آبادکاری معاہدہ کو جو براک اوبامہ کے ساتھ ہوا تھا، ایک گونگا معاہدہ بتایا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump to meet australian pm relations strained over asylum seekers in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply