ٹرمپ جلد ہی میکسیکو اور کناڈا کے ساتھ نافٹا معاہدے پر تبادلہ خیال کریں گے

واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سرحد پر سیکورٹی اور امیگریشن کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے شمالی امریکہ آزاد تجارت معاہدہ (این اے ایف ٹی اے،نافٹا) پر کناڈااور میکسیکو کے لیڈروں سے جلد ہی بات چیت کریں گے۔
مسٹر ٹرمپ کے دفتر سے جاری ریلیز کے مطابق صدرجلد ہی نافٹا پر دونوں ملکوں کے رہنماو¿ں سے تبادلہ خیال کریں گے۔ نافٹا معاہدے پر امریکہ نے 1994 میں کناڈا اور میکسیکو کے ساتھ دستخط کئے تھے۔ یہ ایک آزاد تجارتی معاہدہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے اپنے انتخابی مہم کے دوران میکسیکو کے ساتھ متصل سرحد پر دیوار بنانے اور نافٹامعاہدہ توڑنے کی بات کہی تھی۔ میکسیکو کے صدر انرک پی نیٹو نے بھی اس سلسلے میں کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹریڈیو سے بات چیت کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump to begin renegotiating nafta with leaders of mexico canada in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply