مشرقی روس 6.9شدت کے زلزلے سے دہل گیا

ماسکو:روس کے مشرقی دورافتادہ علاقے کے کوماڈورسکے آ سٹراوا کے نزدیک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ ریختر پیمانہ پر اس زلزلے کی شدت 6.9 ماپی گئی۔ زلزلے کا مرکز بحیرہ بیرنگ کے ساحلی علاقے میں 33 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ پہلے زلزلے کی شدت 7.0 بتائی گئی تھی۔
ہوائی میں واقع پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی اندیشہ ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔کام چاتسکی خطہ میں جہاں یہ زلزلہ محسوس کیا گیا تقریباً179526افراد آباد ہیں۔فوری طور پر کہیں سے بھی کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump to attend g20 summit in july in hamburg in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment