ٹرمپ نے شمالی کوریا کے خلاف نہایت سخت کارروائی کی دھمکی دی

وارسا: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کی جانب سے پیدا شدہ خطرے سے سختی سے نمٹنے کا اعلان کرتے ہوئے دنیا کے دیگر ممالک سے بھی اس کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے کل یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ شمالی کوریا کے معاملے میں کئی سنگین باتیں سامنے آئی ہیں جن پر امریکہ غور کر رہا ہے لیکن اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے۔
اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے بھی حال ہی میں شمالی کوریا کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے کی بات کہی ہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کے تازہ ترین میزائل تجربہ سے ٹرمپ کے دور صدارت میں امریکہ پہلی بار بڑے سفارتی بحران میں مبتلا ہوا ہے۔امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس بھی کہہ چکے ہیں کہ شمالی کوریا نے ناقابل قبول اشتعال انگیزی کی ہے اور حکومت ضروری ہوا تو فوجی طاقت کا استعمال کر سکتی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump threatens very severe response to north korea crisis in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply