ٹرمپ نے شمالی کوریا کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی دی،لیکن دہشت گردی کے حوالے سے اس بار پاکستان کا نام نہیں لیا

نیو یارک: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے صدر کو ” راکٹ مین“ کے نام سے پکارتے ہوئے کہا کہ ا س شخص نے خود کو اور پورے ملک کو خودکشی کی راہ پر ڈال دیا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پہلی بار خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر شمالی کوریا اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا اور باتوں سے نہیں مانا تو اسے مکمل طور پر نیست و نابود کر دیا جائے گا۔ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی تنسیخ اور دہشت گرد تنظیموں اور ممالک کو جس دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں ان کے تعاقب میں لگ جانے کا بھی اعلان کیا۔
ٹرمپ نے ملک سے دہشت گردوں کو نکال باہر کرنے کا کہتے ہوئے حال ہی میں جس افغان پالیسی کا اعلان کیا تھا اس کی روشنی میں کہا کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ القاعدہ، حزب اللہ ، طالبان اور بے قصور لوگوں کو ہلاک کرنے والی دیگر دہشت گرد تنظیموں اور گروپوں کی مالی اعانت اور حمایت کرنے والے ممالک کو بے نقاب کیا اور جوابدہ ٹہرایا جائے ۔لیکن اس بار انہوں نے پاکستان کا نام نہیں لیا۔جبکہ گذشتہ ماہ افغان پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے وہ پاکستان کا نام لے چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump threatens to destroy north korea undo the iran nuclear deal in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply