اسپین نژاد امریکی الیکزینڈر ایکوسٹا کو ٹرمپ نے وزیر محنت نامزد کر دیا

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے قومی محنت بورڈ کے سابق رکن الیکزینڈر ایکوسٹا کو ملک کا وزیر محنت نامزد کیا ہے۔ ایکوستا فی الحال میامی میں فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی میں لا اسکول کے ڈین ہیں۔
وہ ٹرمپ کابینہ کے لئے چنے گئے پہلے ہسپانوی امریکی بھی ہیں۔ اس عہدے کے لئے مسٹر ٹرمپ کی پہلی پسند اینڈریو پجڈر نے مختلف تنازعات میں اپنا نام آنے اور اس کے بعد ممبران کانگریس کے ووٹ حاصل نہ کرپانے کے اندیشہ کی وجہ سے بدھ کو اس عہدے سے نام واپس لے لیا تھا۔ اس کے ایک روز بعد ہی مسٹر ایکوسٹا کو اس عہدے کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ مسٹر ایکوسٹا نے کہا کہ میں صدر اور انکے معاونوں کے مجھ پر اعتماد ظاہرکرنے کا شکر گذار ہوں۔ میں امریکی محنت کشوں کے لئے انتھک کام کرنے کا عزم رکھتا ہوں ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump taps ex labor board member acosta to be labor secretary in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply