ٹرمپ نے امریکی فوج کو شام سے انخلا کا حکم دے دیا

واشنگٹن : امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے شام میں موجود اتحادی افواج کو اس وقت حیرت میں ڈال دیا جب انہوں نے اچانک ہی امریکی فوجوںکو فوری طور پر شام سے انخلا کا حکم دیا۔

امریکہ کی فوجوں نے بھی فوری طور پرتھوڑے تھوڑے کر کے شام سے جانا شروع کر دیا اور آئندہ چند ہفتوں میں تقریباً2000فوجی فوری طور پر شام سے نکل جائیں گے۔

ٹرمپ نےیہ اقدام ایسے وقت میں کیا ہے جب دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) شکست کے دہانے پر ہے۔ حالانکہ امریکی خارجہ پالیسی کے تحت یہ طے پایا گیا تھا کہ شام میں امریکی فوجیں اس وقت تک رہیںگی جب تک کہ داعش کو شکست نہ ہوجائے اور ایرانی اثر ختم نہ ہوجائے۔

لیکن ٹرمپ نے ٹوئیٹ کیا کہ ہم شام میں داعش کو شکست دے چکے ہیں اور ٹرمپ صدارت کے دوران امریکی فوج کے شام میں رہنے کی واحد وجہ داعش کو شکست دینا تھا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump surprises allies with move to pull out from syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.