ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹیلی فون کر کے اسرائیلی وزیر اعظم کو امریکہ مدعو کیا

یروشلم: امریکی سفارت خانہ کوتل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کے اقدام کے ساتھ ساتھ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کو ٹیلی فوجی گفتگو کے دوران آئندہ ماہ وائٹ ہاؤس مدعو کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے فون پر اس بات چیت کو انتہائی اہم بتایا۔ جمعہ کو واشنگٹن میں حلف برداری تقریب کے بعد نامہ نگاروں کی جانب سے پوچھنے پر مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ نتن یاہو سے فون پر گفتگو بڑے دوستانہ ماحول میں ہوئی۔
نتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان میں بتایا،”وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ خطے میں امن و سلامتی کے قیام کے لئے یکساں رائے اور دونوں ممالک کے درمیان کسی طرح کی دوری نہ رکھنے پر زور دیا“۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ اور فلسطین کے ساتھ امن مذاکرات اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اجلاس کی تاریخ طے کر لی جائے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump speaks with netanyahu seeking to thaw u s relations in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply