امریکی صدرٹرمپ کی ابو ظبی کے شہزادے سے ٹیلی فونی گفتگو، عرب اتحاد برقرار کھنے پر زور دیا

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ابو ظہبی کے شہزادہ شیخ محمد بن زاید النیہان کے ساتھ خلیجی ممالک میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے حوالے سے ٹیلی فونی گفتگو میں عرب ممالک کے اتحاد کو برقرار رکھنے کی تلقینکی۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں کئی عرب ممالک کی جانب سے قطر سے اپنے سفارتی تعلقات توڑنے کے واقعہ کے بعد مسٹر ٹرمپ نے ابو ظہبی کے پرنس سے بات چیت کرکے عرب ممالک میں اتحاد کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے لئے متحدہ خلیجی تعاون کونسلکو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی بھی شدت پسند یا دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے پیسے کی بربادی کسی بھی قیمت پر نہیں ہونی چاہئے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، بحرین، مصر، متحدہ عرب امارات اور یمن نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کرنے اور عرب دنیا کے سب سے طاقتور ممالک کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پیر کو اس کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump speaks with abu dhabi crown prince stresses gulf arab unity in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply