ٹرمپ اور ہوانگ کا دفاعی صلاحیت کو مضبوط کرنے پر اظہار رضامندی

واشنگٹن:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور جنوبی کوریا کے نگراں صدر کوانگ کیو-آن نے شمالی کوریا کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظرمشترکہ دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لئے ضروری قدم اٹھانے کے سلسلے میں اتفاق کر لیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں ملکوں کے لیڈروں نے اس معاملہ پر رضامندی کا اظہار ٹیلی فونی گفتگو کے دوران کیا۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کل مسٹر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم توسیع پسندانہ طاقت کے توازن کے تحت مکمل فوجی صلاحیت کا استعمال کرکے جنوبی کوریا کو مدد اور تحفظ دینے کے لیے مصروف عمل ہیں۔

Title: trump south koreas hwang agree to strengthen defenses against north korea | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply