امریکی فضائی آمدورفت کنٹرول نظام مایوس کن:ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پرانی ہو چکی امریکی فضائی آمدورفت کنٹرول نظام کو مایوس کن بتاتے ہوئے نیا کنٹرول نظام لگانے کے لئے سرکاری کانٹریکٹ پر تنقید کی ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے ایئر لائن کے افسران کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد کہا کہ ان کا خیال ہے کہ وفاقی ہوا بازی انتظامیہ کا سربراہ کسی پائلٹ کو ہونا چاہئے۔
مسٹر ٹرمپ نے آئندہ کچھ ہفتوں کے دوران ٹیکس کے بارے میں نئے اعلانات کرنے کا اشارہ بھی دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں علم ہوا ہے کہ ایک ایسے فضائی نظام پر جو نہایت فرسودہ اور بکواس ہے ،اربوں ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں۔اور انہیںیہ کہنے میں کوئی عار نہیں ہے کہ بہت سے ایسے نئے آلات ہیں جو اسی روز متروک اور فرسودہ آلات میں شمار کیے جاتے تھے جس روز ان کی فراہمی کے آرڈر دیے گئے تھے۔ اوریہ بات اس سے واقف افراد بشمول میرے پائلٹ نے بتائی ہے۔

Title: trump slams air traffic system cheering privatization advocates | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply