ٹرمپ نے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے والے بل پر دستخط کر دیے

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے روس کے خلاف نئی پابندی لگانے سے متعلق بل پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اس بل کو سینیٹ کی منظوری گزشتہ ہفتے ہی مل چکی ہے۔ سینیٹ میں یہ بل دو کے مقابلہ98ووٹوں سے منظور کیا گیا۔ایوان زیریں بھی اسے منظوری دے چکی ہے۔مستقبل میں جب کبھی بھی یہ پابندیاں اٹھانے کے لیے کوئی قدم اٹھایا جائے گا تو اس کے لیے پہلے کانگریس جائزہ لے گی۔
روس کے وزیر اعظم دمتر مدویدیف نے پابندیوں پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ امریکہ نے روس کے خلاف مکمل طور پر تجارتی جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس بل کا مقصد گزشتہ سال ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ دخل اندازی اور یوکرین میں جارحیت کے لئے روس کو سزا دینا ہے۔ روس اگرچہ امریکہ کے صدارتی انتخاب میں کسی بھی قسم کی دخل اندازی سے انکار کرتا رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump signs what he calls seriously flawed bill imposing new sanctions on russia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply