ڈونالڈ ٹرمپ کو سابقہ بیوی نے دوبارہ الیکشن لڑنے کے بجائے گولف کھیلنے کا مشورہ دیا

واشنگٹن: ایسے وقت میں جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے صدر منتخب ہونے کے بعد صدر کے طور پر پہلا کام آئندہ 8سال تک عہدے صدارت پر فائز رہنے کی را ہیں ہموار کرنے کے اقدامات کرنے کا کیا ہے وہیں ان کی سابق اہلیہ ایوانا ٹرمپ نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ اس وقت تک بہت بوڑھے ہو چکے ہوں گے اس لیے وائٹ ہاو¿س میں رہائش پذیر رہنے کی خواہش کرنے سے بہتر ہے کہ کھلے میدان میں گولف کھیل کر زندگی کے مزے لوٹیں۔دولت کی ویسے بھی ان کے پاس کوئی کمی نہیں ہے۔ ایک امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے ایوانا ٹرمپ نے امریکی صدر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صدر کے عہدے کے لیے دوبارہ قسمت آزمانے کا ارادہ ترک کر دیں ۔1992ڈونلڈ ٹرمپ سے طلاق لینے والی ایوانا ٹرمپ نے کہا کہ2020کا الیکشن آتے آتے ان کی عمر73 سال ہو جائے گی۔ انہیں چاہئے کہ گولف کھیلیں اور اپنی دولت سے لطف اندوز ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ عہدہ صدار ت نے ٹرمپ کی آزادیاں سلب کر لی ہیں ۔نہیں معلوم کہ وہ صدارتی امور کے بارے میں کتنا جانتے ہیں؟ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق اہلیہ کی یاد داشتوں پر مبنی کتاب بھی جلد منظر عام پر آنے والی ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت روز بروز گرتا جارہا ہے اور آئے روز ان کے خلاف نئے اسکینڈل سامنے آرہے ہیں اور امریکی عوام نے ان کی پالیسیوں اور رویے کے خلاف کئی بار احتجاجی مظاہرے کئے جاچکے ہیں اور کسی بھی وقت کہیں بھی ہوجاتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump shoud not run for re election ex wife in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply