ٹرمپ نے داعش کے حوالے سے روس کے ساتھ خفیہ معلومات کا تبادلہ کیا : واشنگٹن پوسٹ

واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف جاری مہم کے بارے میں روس کے ساتھ خفیہ خفیہ معلومات کا تبادلہ کرنے کا مبینہ طور پر الزام عائد کیا گیا ہے۔ امریکہ کے دو اہلکاروں کے حوالے سے واشنگٹن پوسٹ اخبار نے الزام لگایا ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے ایک ملاقات کے دوران روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور روسی سفیر سرگئی کسلی کے ساتھ داعش کے بارے میں ایسی معلومات کا تبادلہ کیا جو امریکہ کو ایک اتحادی ملک نے دی تھیں۔
اخباروں نے لکھا ہے کہ یہ خفیہ معلومات ایک امریکی اتحادی کی جانب سے آئی تھیں اور اس قدر حساس تھیں کہ انھیں دوسرے امریکی اتحادیوں کو نہیں بتایا جا سکتا تھا۔ وہاں موجود دوسرے لوگوں کو اس غلطی کا اندازہ ہو گیا اور انھوں نے اس کا ازالہ کرنے کے لیے سی آئی اے اور نیشنل سکیورٹی ایجنسی کو مطلع کر دیا۔ یہ ملاقات اس کے ایک روز بعد ہوئی تھی جب صدر ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو برطرف کیا تھا۔ اس پر ایک تنازع اٹھ کھڑا ہوا تھا کہ اس برطرفی کی اصل وجہ یہ تھی کہ کومی امریکی صدر کے روس کے ساتھ تعلقات کی تفتیش کر رہے تھے۔

Title: trump shared secret info about daesh with russians officials | In Category: دنیا  ( world )
Tags: , ,

Leave a Reply