امریکی صدر 15مئی کو ابو ظبی کے شہزادے شیخ محمد بن زیاد کی وائٹ ہاؤس میں میزبانی کریں گے

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 15 مئی کو وائٹ ہاؤس میں ابوظبی کے شہزادے شیخ محمد بن زیاد النہیان کی میزبانی کریں گے۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان سین اسپائسر نے بتایا کہ مسٹر ٹرمپ متحدہ عرب امارات کے رہنما سے ملاقات کو مشرق وسطیٰ میں اپنے کلیدی حلیف کے ساتھ تعاون بڑھانے کے ایک موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
اسپائسر نے مزید کہا کہ مسٹر ٹرمپ کی شہزادہ کے ساتھ ، جو کہ متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں، یہ ملاقات صدر امریکہ کے سعودی عرب سے شروع ہونے والے اپنے پہلے غیر ملکی دورے سے عین قبل ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے گذشتہ ہفتہ اعلان کیا تھا کہ ان کا پہلاغیر ملکی دورہ سعودی عرب،اسرائیل اور ویٹی کن پر مشتمل ہوگا۔

Title: trump set to meet abu dhabi crown prince | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply