غیر قانونی ترک وطن معاملہ پر آئندہ ہفتہ سیر حاصل تقریر کروں گا: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدارتی الیکشن میں ر ی پبلیکن پارتی کے امیدوا رڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ غیر قانونی امیگریشن کے معاملے پر آئندہ بدھ کو میکسیکو کی سرحد سے ملحق صوبہ ایریزونا میں تقریر کریں گے۔
مسٹر ٹرمپ نے اس اعلان سے ایک دن قبل کہا تھا کہ وہ ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد امریکہ میں مقیم غیر قانونی افراد کے خلاف جنگ کریں گے۔ مسٹر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی میں تبدیلی لانے کے معاملے پر اپنے خیالات واضح کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے۔
انہوں نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ ایک کروڑ دس لاکھ غیر قانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجنے کی اسکیم میں نرمی برتیں گے۔ انہوں نے کل ٹوئٹ کیا میں ایریزونا صوبہ میں آئندہ بدھ کو غیر قانونی امیگریشن کے معاملے پر تقریر کروں گا۔ بہت بھیڑ ہوگی اس کے لئے کسی بڑی جگہ کی تلاش کررہا ہوں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump set for major speech on illegal immigration in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply