ٹرمپ نے اولیں فرصت میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدہ سے علیحدہ ہونے پر غور شروع کر دیا

واشنگٹن/ مراکش: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے سے پیچھے ہٹنے کے اقدامات پر تیزی سے غور و خوض شروع کر دیا ہے۔ یہ اطلاع ٹرمپ کی اقتدار کی منتقلی کے لئے قائم شدہ ٹیم کے ایک اہلکار نے دی ہے۔
بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی معاہدہ میں گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں کمی لانے کا اہتمام کیا گیا تھا تاکہ زمین کو مزید گرم ہونے سے بچایا جا سکے۔ پیرس میں کئے گئے اس معاہدے پر امریکہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک نے دستخط کئے تھے اور اقوام متحدہ نے اس پر عملدرآمد کئے جانے کا اعلان کر دیا تھا۔
ٹرمپ کی جیت کے اعلان کے بعد چھوٹے چھوٹے جزائر سے لے کر چین تک نے اس معاہدے پر قائم رہنے کی حمایت کی ہے، لیکن ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ہی اس پر نکتہ چینی کی تھی اور اس سمجھوتے سے قدم پیچھے ہٹانے کا یقین دلایا تھا۔
امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کل نیوزی لینڈ میں کہا کہ جب تک ٹرمپ کی حکومت باقاعدہ تشکیل نہیں دے دی جاتی ا وباما انتظامیہ موسمیاتی تبدیلی معاہدے کو نافذ کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump seeking quickest way to quit paris climate agreement says report in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply