امریکی فوجیں عنقریب شام سے چلی جائیں گی: ٹرمپ

رچ فیلڈ : امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جلد ہی امریکی فوجوں کا شام سے انخلاءعمل میں آجائے گا۔ انہوںنے اس پر بھی اظہار افسوس کیا کہ امریکہ نے مشرق وسطیٰ کی جنگوں میں 7ٹریلین امریکی ڈالر ضائع کر دیے۔
اوہیو میں مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے جتنے علاقہ پر قبضہ کو دعویٰ کیا تھا امریکی فوجیں اس پورے علاقہ کو بازیاب کرانے کے قریب پہنچ چکی تھیں۔ ٹرمپ نے کہاکہ ہم بہت جلد شام سے چلے جائیںگے اور اب دوسرے لوگ اسے سنبھالیں۔
لیکن ٹرمپ نے ڈھکے چھپے الفاظ میں بھی ان میں سے کسی کا نام نہیں لیا جوشام کا خیال رکھ سکتے ہیں۔لیکن صدر بشار الاسد کی حکومت کی حمایت میں روس اور ایران کے فوجیوں کی اچھی خاصی تعداد شام میں موجود ہے۔
لیکن جب وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نوریٹ سے بعد میں پریس کانفرنس کے دوران اس ضمن میں معلوم کیا گیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ نہیں انہیں اس سلسلہ میں کچھ معلوم نہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ کے تقریباً دو ہزار فوجی مشرقی شام میں تعینات ہیں اور شام میں خانہ جنگ ختم کرانے کی کوشش کے ساتھ ساتھ داعش کے خلاف مقامی ملیشیاگروپوں کے ساتھ مل کر لڑ بھی رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump says us withdrawing from syria very soon in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply