چین نے ساتھ نہ دیا تو امریکہ تنہا ہی شمالی کوریا کے جوہری خطرے سے نمٹ لے گا:ٹرمپ

واشنگٹن: (رائٹر) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین مذاکرات سے قبل کہا کہ چین ہمیشہ شمالی کوریا کا ساتھی رہا ہے اور انہیں اس کا (چین کا) ساتھ ملے یا نہ ملے وہ شمالی کوریا کے جوہری خطرے کے مسئلے کو تنہا ہی حل کرکے رہیں گے۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکہ خود شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگراموں سے نپٹ سکتا ہے۔ برطانیہ کے اخبار فائنشئل ٹائمز میں شائع ہوئے انٹرویو میں انہوں نے کہا، ’اگر چین شمالی کوریا کے مسئلے کا حل نہیں کرے گا تو اس کا تصفیہ ہم کریں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس کا مطلب’ون آن ون‘ یکطرفہ ایکشن ہوگا تو مسٹر ٹرمپ نے کہا بالکل ایسا ہی ہوگا، اور اب مجھے مزید کچھ نہیں کہنا۔مسٹر ٹرمپ نے کہا، ’شمالی کوریا پر چین کا بہت اثر ہے اور چین کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ شمالی کوریا کے معاملے میں ہماری مدد کرے گا یا نہیں۔
اگر وہ ایسا کرتا ہے تو اس کے لیے یہ بہت اچھی بات ہوگی اور اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو یہ کسی کے لئے اچھا نہیں ہو گا۔‘ حالانکہ انہوں نے تنہا کارروائی کرنے کے سوال پر صاف جواب نہیں دیا۔جمعرات کو ان کی چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات ہونے والی ہے تاہم اس سے پہلے مسٹر ٹرمپ کی جانب سے اس قسم کی تبصرہ سامنے آیا ہے۔ دونوں ممالک کے صدور کی یہ ملاقات پہلے سے طے شدہ ہے اور یہ ‘مار اے لیگو’ میں ہوگی۔۔ اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا طویل فاصلے کے ایسے جوہری میزائل بنانے میں کامیاب ہو سکتا ہے جو امریکہ میں اندر تک حملہ کر سکتا ہو۔ مارچ میں ایشا کے دورے میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا تھا کہ دشمن کو ناکام کرنے کے لیے پیش بندی طور پر کی جانے والی فوجی کارروائی زیر غور ہے۔
ایک ماہ قبل امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے متنبہ کیا تھا کہ کسی بھی جوہری اسلحے کے استعمال کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ چین شمالی کوریا کا واحد بین الاقوامی اتحادی ہے اور اس نے بھی تنہا پڑجانے والے اس ملک کی جانب سے تازہ ترین میزائل کے تجربے کے بعد ایکشن لیتے ہوئے فروری میں وہاں سے کوئلے کی درآمد بند کر دی جس سے پیونگ یانگ کو حاصل ہونے والی نقدی کے اہم ذریعہ پر ضرب پڑی ہے۔ یہ پابندی رواں سال کے اختتام تک کے لیے لگائی گئی ہے۔ تاہم یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ صدر ٹرمپ چینی صدر سے ملاقات کے دوران شمالی کوریا کے خلاف مزید کارروائی کے لیے ان پر دباؤ ڈالیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump says us will act alone on north korea if china fails to help in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply