امریکہ کو چین سے تعلقات بہتر بنانے کی اشد ضرورت:ڈونالڈ ٹرمپ

ڈیس موئنس، آئیووا: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کو چین سے اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ آئیووا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے کہا کہجس ملک کے ساتھ ہمیں رشتے بہتر بنانے کی ضرورت ہے وہ چین ہے اور ہمیں چین کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانا ہوگا۔ چین بازار پر مبنی معیشت نہیں ہے۔ انہوں نے ضابطوں کے حساب سے کام نہیں کیا ہے، لیکن مجھے پتہ ہے کہ وہ اب اسے شروع کرنے والے ہیں۔واضح ر ہے کہ اپنی انتخابی مہم کے دوران مسٹر ٹرمپ چین کی تنقید کرتے رہے تھے اور گزشتہ ہفتے ان کی تائیوانی صدر سائی انگ ون سے بات چیت پر چین نے سخت اعتراض کیا تھا۔ مسٹر ٹرمپ نے کچھ معاملوں پر چین کی تنقید بھی کی۔ انہوں نے کہا “چین میں بڑے پیمانے پراملاک دانش کی چوری ہوتی ہے، ہماری کمپنیوں پر غیر مناسب ٹیکس لگایا جاتا ہے۔ وہ دانستہ طور پر کرنسی قدر میں کمی کے ساتھ ساتھ مصنوعات کی ڈمپنگ بھی کرتے ہیں۔ شمالی کوریا کے خطرے سے نمٹنے میں چین کو جیسی مدد کرنی چاہیے وہ ویسا نہیں کرتے ہیں۔ ان مسائل کو چھوڑ دیں تو وہ اچھے ہیں۔ ” مسٹر ٹرمپ نے آئیووا کے گورنر ٹیری برانسٹینڈ کو چین میں امریکہ کا سفیر بنانے کے لئے چنا ہے۔ انہوں نے مسٹر برانسٹینڈ کو اسٹیج پر بلاتے ہوئے کہا کہ برانسٹینڈ نے ان سے ہمیشہ کہا ہے کہ ان کی ریاست (آئیووا) میں چین کی کوئی برائی نہ کرے۔ نو منتخب صدر نے کہا کہچین میں میرے کئی دوست ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump says us must improve relations with china in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply