فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں میں اضافہ امن کے حق میں بہتر نہیں:ٹرمپ

یروشلم: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی بھرمار امن کے لیے اچھا نہیں ہے۔انہوں نے اسرائیل کے ایک عبرانی روزنامہ اسرائیل ہیوم کو انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ وہ اسرائیل میں امریکی سفارت خانہ کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے پر سنجدیگی سے سوچ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطین اس کے شدت سے مخالف،ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتنیاہو کے دورہ امریکہ سے عین قبل ٹرمپ کے حوالے سے اخبار نے لکھا ہے کہ وہ ان لوگوں میں سے نہیں ہیںجو سمجھتے ہیں کہ بستیوں میں توسیع امن کے حق میں بہتر ہے۔تاہم ٹرمپ ایڈمنسٹریشن اسرائیل کے اس اعلان پر کہ وہ حالیہ ہفتوں میں 6000نئے مکانات تعمیر کرے گا،خاموش ہے ۔جبکہ ان کے جانشین براک اوبامہ کا انتظامیہ اسکی کڑی تنقید کر رہا تھا۔

Title: trump says israel settlement growth not good for peace | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply