ایران نے جوہری معاہدہ پرمن و عن عمل نہیں کیا:ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا کی بڑی طاقتوں کے ایران کے ساتھ محدود نیوکلیائی سرگرمیاں جاری رکھنے سے متعلق جو معاہدہ ہواتھا اس نے اس عالمی طاقتوں کے ساتھ جو معاہدہ کیا تھا اس پر من و عن عمل آوری نہیں کی ہے اور وہ جلد ہی اپنے اس فیصلہ سے سب کو آگاہ کر دیں گے کہ امریکہ اس معاہدہ میں شامل رہے گا یا نہیں۔
مسٹر ٹرمپ نے کل وہائٹ ہاؤس میں فوجی افسران کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا-”ہمیں ایران کو نیوکلیائی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دینی ہوگی“۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایران دہشت گردی کی حمایت کرتی ہے اور مغربی ایشیا میں تشدد،خون خرابہ اور افراتفری کو فروغ دیتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہمیں ایران کی جارحانہ پالیسی اور نیوکلیائی عزائم کو ختم کرنا ہوگا،کیونکہ اس نے اس معاہدہ کی روح کو برقرار نہیں رکھا ہے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ 2015میں اس تاریخی معاہدہ کو جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق کوئی فیصلہ کریں گے،تو انہوں نے کہا کہ آّپ کو جلد ہی اس سلسلہ میں کچھ سننے کو ملے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump says iran has not lived up to spirit of nuclear deal in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply