میڈیا ہلیری کلنٹن کا فتحیاب کرانے کے لیے بد دیانتی برت رہی ہے: ٹرمپ

لاس ویگاس: ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ میں آٹھ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کو قبول کرنے پر کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کے ساتھ تیسری اور آخری بحث (پریسڈینشیل ڈبیٹ) میں ٹرمپ نے کہا “میں انتظار کروں گا کہ کیا انتخابات کے نتائج درست ہیں یا نہیں۔ میں وقت آنے پر اس کے بارے میں بتاؤں گا اور تب تک اس معاملے پر تذبذب کی حالت کو برقرار رکھوں گا۔ “انہوں نے خواتین پر تبصرہ کو جھوٹی کہانیاں قرار دیا۔ مسٹر ٹرمپ نے الزام لگایا تھا کہ میڈیا بھی ان کی حریف اور ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کو جتانے کیلئے بے ایمانی کر رہی ہے۔
انہوں نے انتخابات کی جانبداری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیا الیکشن میں ہیلری کو برتری دلانے کیلئے دھاندلی کر رہی ہے. یہی نہیں، کئی پولنگ مقامات پر بھی دھاندلی ہونے کا اندیشہ ہے جو افسوسناک ہے.مسٹر ٹرمپ کے اس بیان پرمحترمہ کلنٹن نے کہا “ٹرمپ کے اس بیان کے بارے میں واضح کر لینا چاہئے کہ وہ کیا کہنے کی کوشش کررہے ہیں اور اس کا کیا مطلب ہے۔ وہ ہماری جمہوریت کو بدنام کر رہے ہیں اور میں خوفزدہ ہوں کہ انتخابات کے لئے دو اہم جماعتوں میں سے ایک کا امیدوار ایسی بات کر رہا ہے۔ محترمہ کلنٹن نے سال 2005 کے ویڈیو پر مسٹر ٹرمپ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا “انہیں لگتا ہے کہ خواتین کو کمترسمجھ کر وہ بڑے ہو جائیں گے۔
وہ خواتین کے احترام اور اعتماد کو نشانہ بناتے ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی ایسی خاتون ہوگی جو ان باتوں سے دلبرداشتہ نہ ہوتی ہو۔محترمہ کلنٹن نے کہا “ٹرمپ کی سیاست بہت خطرناک ہے۔ ان کی سیاست تقسیم کرنے والی اور پرتشدد ہے۔ وہ ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو ان کے جلسوں میں لوگوں پر حملہ کرتے ہیں۔ یہ امریکہ جیسا بالکل نہیں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump says he may not accept election result in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply