ٹرمپ کا میٹرو ٹرین بم دھماکے کے ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے بات کرکے سینٹ پیٹرز برگ میں ہوئے میٹرو ٹرین بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے یقینی طور پر ایک خوفناک اور بہیمانہ واردات بتایا اور اس حملے میں ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے کل جاری ایک بیان کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے حملے کا جواب دینے کے لئے امریکی حکومت کی جانب سے مکمل حمایت کی پیشکش کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ سینٹ پیٹرز برگ میں دو میٹرو اسٹیشنوں کے درمیان ایک ٹرین میں ہوئے دھماکے میں 11 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump responds to st petersburg bombing terrible thing in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply