داعش کو مشرق وسطیٰ میں شکست دے چکے ہیں اب امریکہ میں داخل نہیں ہونے دیں گے :ٹرمپ

واشنگٹن: صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیو یارک سٹی میں دہشت گردانہ حملہ کسی بیمار یا اعصابی مریض کا کام لگتا ہے۔نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں ہونے والے واقعہ پر ٹرمپ نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم داعش کو مشرق وسطیٰ میں شکست دے چکے ہیں، اب امریکہ میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ یہ ایک ذہنی بیمار اور پاگل شخص کا کام لگتا ہے، یہ امریکہ میں نہیں چلے گا۔ انہوں نے تیز رفتاری کے ساتھ تحقیقات کرنے کا حکم بھی جاری کیا ۔ امریکی صدر نے امیگریشن میں بھی سختی کرنے اور مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں میں متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے اور یقین دلایا ہے کہ واقعہ میں ملوث تمام افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
نیویارک کے میئر نے کہا ہے کہ اس بزدلانہ فعل کا مقصد ہماری ہمت کو توڑنا ہے جبکہ ہم پر عزم ہیں اور ہماری ہمت کو کبھی بھی دہشت گردی سے نہیں توڑا جاسکتا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی شہر نیو یارک کے علاقے مین ہٹن میں ایک شخص نے راہگیروں پراپناکرایے کا ٹرک چڑھا دیا تھا۔ جس میںآٹھ افراد ہلاک اور درجن بھر سے زائد لوگ زخمی ہوگئے۔
حملہ آور کو پولیس نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور پھر حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا تعلق ازبکستان سے ہے، اور اس کی گاڑی سے داعش کا جھنڈا بھی ملا ہے۔

Title: trump responds to new york terror attack looks like another attack by a very sick person | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply