جان کنیڈی کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ کی کچھ فائلیں ٹرمپ نے جاری کرادیں

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1963 میں اس وقت کے صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کے حوالے سے 2800دستاویزات جاری کرنے کا آج حکم دیا۔
وہائٹ ہاؤس کے حکام نے کہا کہ مسٹر ٹرمپ نے کینیڈی کے قتل سے منسلک خفیہ دستاویزات کو جاری کرنے کا حکم تو دیا لیکن دوبارہ جائزہ لینے کے لیے مکمل ریکارڈز جاری نہ کرنے کے حوالے سے ایف بی آئی اور سی آئی اے کے زبردست دباؤ کے آگے اپنے حکم میں نرمی کر دی ۔
واضح رہے کہ کانگریس نے1992میں حکم دیا تھا کہ جان کینیڈی کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے تمام دستاویزات آئندہ25سال یعنی 26اکتوبر tk قومی آرکائیوز کے توسط سے جاری کر دی جائیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump releases some jfk files blocks others under pressure in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply