اب طالبان سے بات نہیں ہوگی، جنگ کریں گے:ٹرمپ

واشنگٹن:افغانستان میں خاص طور پر اس کے دارالخلافہ کابل میں جس طرح ہلاکت خیز دہشت گردانہ حملے ہو رہے ہیں اس سے ایک دنیا تشویش میں مبتلا ہو گئی ہے۔ ان حملوں میں طالبان اور دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کا ہاتھ بتایا جاتا ہے ۔اور یہ تنظیمیں ان حملوں کی ذمہ داری قبول بھی کر چکی ہیں۔
ان حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کافی سخت موقف اختیار کر لیا اور کہا ہے کہ اب طالبان سے مذاکرات نہیں کیے جائیںگے۔ انہوں نے مذاکرات کے بجائے اب فوجی کارروائی کے اشارے دیے ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین سے بات کرنے سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ وہ نہیںسمجھتے کہ اب طالبان سے مذاکرات کی کوئی گنجائش ہے۔
انہوں نے عہد کیا کہ جسے ہمیں نیست و نابود کرنا ہے اسے کرنا ہے۔ اور جو آج تک کوئی نہیں کر سکا وہ ہم کر دکھائیں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ کو کابل میں وزارت داخلہ کی ایک عمارت کو نشانہ بنا کر خود کش حملہ کیا گیا تھا جس میں 100سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں دیگر زخمی ہوئے تھے۔جس جگہ یہ دھماکہ ہوا تھا اس سے کچھ ہی دوری پر کئی ممالک کے سفارت خانے واقع ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump rejects peace talks with taliban in departure from afghan strategy in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply