ٹرمپ نے روسی خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ کو سیاسی شعبدہ بازی سے تعبیر کیا

واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے میڈیا کے حوالے سے آنے والی اس خبر کو سیاسی شعبدہ بازی سے تعبیر کیا کہ روسی انٹیلی جنس نے ان کے حوالے سے کچھ ذاتی معلومات حاصل کر رکھی ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر کہاکہ” فرضی خبر۔
مکمل طور پر سیاسی حربہ ۔“ قابل ذکر ہے کہ میڈیا رپورٹوں میں بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ ہفتے خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ ملاقات میں انہیں یہ اطلاع دی گئی تھی کہ روس کے پاس ان سے متعلق کوئی اہم معلومات ہے۔
مسٹر ٹرمپ بدھ کو ایکپریس کانفرنس کر رہے ہیں جس میںوہ مفادات کے ٹکراؤ کے حوالے سے خدشات دور کرنے کے لیے خود کو تجارتی مصروفیات سے الگ رکھنے کے حوالے سے بیان دیں گے۔ لیکن روسی ایجنسیوں کے انکشاف نے نومنتخب صدر کے لیے پریشانیاں ضرور کھڑی کردیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump rejects new compromising russia claims in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply