ٹرمپ نے اب اپنے ہی ایڈمنسٹریشن کے اہلکاروں پر وار کرنا شروع کر دیے،سیشنز کے تقرر پر افسوس

واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی ایڈمنسٹریشن کے کئی افسران بالا کے خلاف محاذ کھول دیا ہے اور ان پر تنقیدوں کی غیر معمولی بوچھاڑ کردی۔انہون نے وزارت قانون کے اعلیٰ افسروں پر مفادات کے ٹکراؤ کے الزامات عئد کرنا شروع کر دیے ۔ تازہ ترین معاملہ میں انہوں نے جیف سیشنز کو امریکہ کا اٹارنی جنرل مقرر کرنے پر اظہار افسوس کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں پتہ ہوتا کہ جیف سیشنس روسی معاملے میں جانچ کرنے کے لئے قانونی طور پر نااہل ہوں گے تو وہ انہیں کبھی بھی اٹارنی جنرل کے عہدے پر فائز نہیں کرتے۔
نیو یارک ٹائمز نے ٹرمپ کے حوالے سے کہا، ” آپ کیسے ایک ملازمت حاصل کرتے ہیں اور پھر خود قانونی طور پر نااہل رہتے ہیں۔ اگر کام سے پہلے ان کے نااہل ہونے کے بارے میں پتہ چلتا تو میں کہتا، شکریہ جیف لیکن میں آپ کو یہ کام نہیں دینے جا رہا ہوں۔ یہ مکمل طور پر غیر مناسب ہے۔“ جیف نے سینیٹ عدالتی کمیٹی کو بتایا تھا کہ 2016 میں صدارتی انتخابات کے دوران انہوں نے کسی بھی روسی افسر سے ملاقات نہیں کی تھی۔ لیکن بعد میں پتہ چلا تھا کہ انہوں نے روسی سفیر سرجئی کسلک سے دو بار ملاقات کی تھی۔ اس پر ٹرمپ نے جیف کی سرزنش بھی کی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump regrets hiring attorney general jeff sessions in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply