کیمرون نے مسلمانوں کے حوالے سے ٹرمپ کی پالیسی یکسر غلط قرار دی

کیمرون نے مسلمانوں کے حوالے سے ٹرمپ کی پالیسی یکسر غلط قرار دی
لندن: برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ وہ ری پبلکن پارٹی کے امریکی صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے حوالے سے اپنے نظریہ سے روگردانی نہیں کریں گے اور وہ برملا یہ کہہ رہے ہیں کہ مسلمانوں کے تئیں ٹرمپ کی جو پالیسی ہے وہ سراسر غلط ہے۔
انہوں نے ٹرمپ کے ری پبلکن پارٹی کا یقینی امیدوار بننے کے بعدکہا کہ وہ ان کے اس بیان پر، جس میں انہوں نے مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کی تھی،غلط اور بیوقو فی کہا تھا، ٹرمپ سے معافی نہیں مانگیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹڑمپ نے جو کہا غلط ہے اور غلط بات تو غلط ہی ہے اور غلط ہی رہے گی۔اور اس معاملہ میں میں بالکل درست ہوں۔تاہم کیمرون نے اس ہفتہ پارٹی سے اپنی نامزدگی کو موثر انداز سے اپنے حق میں کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔