صدر کا چارج سنبھالتے ہی پہلا کام امریکہ کوٹی پی پی معاہدہ سے نکالنے کا کروں گا:ٹرمپ

واشنگٹن:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے پہلے دن ہی وہ ٹرانس پیسفک پارٹنر شپ (ٹی پی پی) تجارتی معاہدے سے امریکہ کو باہر نکال لیں گے۔
مسٹر ٹرمپ نے ایک ویڈیو پیغام میں اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ برس 20 جنوری کو وہ صدر کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالیں گے اور اسی دن امریکہ ٹرانس پیسفک پارٹنر شپ تجارتی معاہدے سے خود کو الگ کر لے گا۔ صدر نے اس کے علاوہ صنعتوں کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر بھی زور دیا۔
ٹی پی پی پر اکتوبر 2008 میں امریکہ سمیت دنیا کے 12 ممالک نے دستخط کئے تھے۔عالمی تجارت کے شعبہ میں ٹی پی پی کو ایک اہم معاہدہ سمجھا جاتا ہے، کیونکہ اس میں امریکہ اور جاپان جیسی دنیا کی دو بڑی اقتصادی طاقتیں تو ہیں ہی، اس کے ساتھ ساتھ رکن ممالک کی عالمی تجارت میں 40 فیصد شراکت داری ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump pledges to kill tpp trade deal on 1st day in office in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply