صدر منتخب ڈونالڈ ٹرمپ نے ریکس ٹلرسن کو امریکہ کا نیا وزیر خارجہ نامزد کیا

واشنگٹن:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکسون موبل کے چیف ایگزیکٹو ریکس ٹلرسن کو ملک کا نیا وزیرِ خارجہ بنانے کی تصدیق کر دی ہے۔ ٹرمپ نے ایک بیان میں 64 سالہ ٹلرسن کی تعریف کرتے ہوئے انھیں ‘کاروباری رہنماؤں میں سب سے ماہر اور عالمی سطح پر معاہدے سازقرار دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریکس ٹلرسن کا کیریئر امریکی خواب کا مظہرہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ‘ریکس ٹلرسن کا وسیع تجربہ، قوتِ برداشت اور جغرافیائی سیاست کی گہری سمجھ بوجھ انھیں وزیر خارجہ کے لئے بہترین پسند بناتی ہے۔دوسری جانب ریکس ٹلرسن کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ان کی بطور امریکی وزیرِ خارجہ نامزدگی ان کے لیے ‘اعزاز’ ہے۔ ریکس ٹلرسن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے روس کے صدر ولادیمر پوتن کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
ٹرمپ کے اس اعلان نے رپبلکن اور ڈیموکریٹکس دونوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اس نامزدگی کو سینیٹ کی منظوری کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ امریکی انتظامیہ میں وزیرِ خارجہ سب سے زیادہ سینئیر امریکی سفارت کار ہوتا ہے جو حکومت کی خارجہ پالیسی نافذ کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump picks exxonmobil ceo tillerson as choice for secretary of state in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply