ٹرمپ نے سپریم کورٹ میں ایک سال سے خالی پڑے جج کے عہدہ پرتقرر کر دیا

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کنزرویٹو امریکی اپیل کورٹ کے جج نیل گورسچر کو ملک کے سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا ہے۔ گزشتہ ایک سال سے امریکہ کے سپریم کورٹ میں ایک جج کا عہدہ خالی پڑا ہوا تھا اور مسٹر نیل کی جج کے طور پر تقرری سے عدالت میں کنزرویٹو ججوں کی اکثریت ہوگی۔
ایک اور اہم تقرری میں رونالڈ وٹیئلو کو امریکی بارڈو فورس کا سربراہ بنایا گیا ہے۔ وٹیئلو مارک مورگن کی جگہ لیں گے جنہیں سخت امیگریشن پالیسی کے نافذ ہونے کے بعد عہدے سے ہٹنے کے لئے کہا گیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump picks conservative judge gorsuch for u s supreme court in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply