امریکیوں کو روزگار یقینی بنانے کے لیے ویزا پروگرام کا جائزہ لینے کے احکامات جاری

واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلیٰ غیر ملکی فنی ماہرین کو امریکہ لانے کے امریکی ویزا پروگرام کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کر دیے اور تکنیکی اور آؤٹ سورسنگ کمپنیوں کو نوٹس دے کر مطلع کیا کہ اس میں مستقبل میں ممکنہ تبدیلی ہو سکتی ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے ’امریکہ فرسٹ‘ کے تحت چلائی گئی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے ایچ -1 بی ویزا پروگرام پر کل ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے تھے۔ مسٹر ٹرمپ نے حکم پر دستخط کرنے کے بعد کہا کہ امریکی امیگریشن سسٹم میں خرابی کے باعث ہر طبقے کے امر یکیوں کے روزگار غیر ملکی کارکنوں کے حصے میں جا رہے ہیں۔
کمپنیاں، کم تنخواہ دے کر غیر ملکیوں کو ملازمت پر رکھ لیتی ہیں جس سے امریکیوں کے روزگار پر ضرب پڑ رہی ہے۔ یہ سب اب ختم ہوں گے۔ طویل وقت سے امریکی ملازم ویزا کے عمل کا غلط استعمال ختم کرنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں ۔ اس طرح کی تبدیلی سے ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز لمیٹڈ، کاگنیزینٹ ٹیک سالیوشن کارپوریشن اور انفوسس لمیٹڈ جیسے کمپنیوں پر اثر پڑ سکتا ہے جہاں پر ہزاروں غیر ملکی انجینئرز اور پروگرامرز کو موقع ملتا ہے۔ کسی نے اس پر ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے ہندوستانی کارکنوں پر اثر پڑے گا جنہیں ہر سال سب سے زیادہ ایچ -1 ویزا جاری کیا جاتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump orders review of visa program to encourage hiring americans in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply