ٹرمپ ری پیبلیکن پارٹی کے باقاعدہ امیدوار ہوگئے

کوینس لینڈ:(رائٹر) امریکی عہدہ صدارت کے لئے ری پبلیکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے سولہ حریفوں کو شکست دیتے ہوئے ری پبلیکن پارٹی کی طرف سے امیدواری کی جنگ باضابطہ جیت لی۔
ان کے بڑے بیٹے ڈونالڈ ٹرمپ جونےئر نے ری پبلیکن پارٹی کنونشن میں مسٹر ٹرمپ کی جیت کا اعلان کیا۔ مسٹر ٹرمپ کو ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کے خلاف آٹھ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ضروری 1237 نمائندوں کی حمایت کی ضرورت تھی اور انہیں مجموعی طور پر 1725 نمائندوں کی حمایت حاصل ہوگئی۔
ٹرمپ کے بعد امریکی سینٹر ٹیڈ کروز کو 475 نمائندوں کی حمایت حاصل ہوئی۔ ٹرمپ کی باضابطہ کامیابی کے بعد ان کے اصل حریف ڈیموکریٹک پارٹی کی ہلیری کلنٹن نے ٹوئٹ کرکے کہا ڈونالڈ ٹرمپ صرف ری پبلیکن کے امیدوار بنے ہیں لیکن وہ صدارتی دفتر میں اپنا قدم کبھی نہیں بڑھا سکیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump officially becomes republican candidate in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply