ٹرمپ امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے اپنے انتخابی وعدے کی فوری تکمیل سے قاصر

واشنگٹن: صدر ڈونالڈ ٹرمپ امریکی سفارتخانہ کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے متنازعہ فیصلہ پر، جس کا انہوں نے انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا،فی الحال عمل نہیں کریں گے۔ دراصل یروشلم فلسطین سے چھینا ہوا علاقہ ہے۔ فلسطین اس کی بازیابی کے بعد اسے اپنا دارالخلافہ بنانا چاہتا ہے۔ لیکن ٹرمپ یروشلم پر اسرائیل کے دعوے کی ایک طرح سے توثیق کے لئے وہاں سفارتخانہ منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے اس فیصلہ سے اسرائیل۔ فلسطین، امن مذاکرات پھر سے شروع کرنے کی ان کی کوششیں بھی متاثر ہوں گی کیونکہ فلسطین اس بات کو ہر گز پسند نہیں کریں گے۔
ٹرمپ نے ابھی اس فیصلہ پر عمل آوری نہیں کی ہے۔ انہیں کل تک کوئی فیصلہ کرنا ہوگا کیونکہ اس کے لئے انہیں 1995 کے قانون کو فی الحال بے اثر کرنے کے لئے چھ ماہ تک اسے روکنا ہوگا۔ کل ان کے فیصلہ کرنے کی توقع نہیں ہے مگر ہوسکتا ہے کہ وہ ایسا کرکے سب کو چونکا دیں۔ زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ وہ ابھی اس فیصلہ کو ٹال دیں گے حالانکہ ان کی انتظامیہ نے یہ واضح کردیا ہے کہ ٹرمپ اپنے انتخابی وعدہ پر پوری طرح قائم ہیں گو ایسا کرنے کے لئے کوئی مدت طے نہیں کی گئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump not to implement decision on shifting embassy to jerusalem in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply