شمالی کوریا کی کوئی بھی میزائل امریکہ تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو گی : ٹرمپ

واشنگٹن: (رائٹر) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج کہا کہ شمالی کوریا امریکہ تک وار کرنے والے جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا۔ مسٹر ٹرمپ نے اتوار کو شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے دعوے کے بعد ٹوئٹر پر اپنی رائے ظاہرکرتے ہوئے کہا، “ایسا نہیں ہو سکتا۔”
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے اتوار کو کہا تھا کہ” جوہری ہتھیار وں سےلیس ملک شمالی کوریا بین براعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم ) کے تجربہ کے قریب پہنچ گیا ہے۔ شمالی کوریا نے سال 2016 میں مسلسل بیلسٹک میزائل ٹیسٹ کیے ہیں، تاہم کچھ ماہرین یہ مان رہے تھے کہ ہم امریکہ تک وار کرنے والے جوہری صلاحیت پر مشتمل آئی سی بی ایم بنانے سے کافی دور ہیں۔ ”
انہوں نے کہا تھا، ” آئی سی بی ایم کی کم از کم رسائی 5500 کلومیٹر تک ہے لیکن کچھ کو ایسے تیار کیا جا رہا ہے کہ وہ 10000 کلومیٹر کی دوری طے کر سکے۔ شمالی کوریا سے کیلی فورنیا کا فاصلہ تقریبا 9000 کلومیٹر ہے۔”

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump north korea intercontinental missile wont happen in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply